مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مبصر تلالنگ موفوکنگ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ عالمی ممالک کے رہنما غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے باوجود صہیونی حکومت غزہ پر جارحیت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور دوائیوں کی قلت کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ غزہ میں واقع بیشتر ہپستال بند ہیں یا محدود پیمانے پر فعال ہیں۔
موفوکنگ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندنے میں مصروف ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے آکسیجن تک لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت کے باوجود صدر جوبائیڈن اور نتن یاہو صہیونی فوج کو انسانی حقوق کی پابند قرار دینے میں مصروف ہیں۔