مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و تشدد پر صہیونی وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو جنگی مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں صہیونی وزیراعظم جب خطاب کریں گے تو وہ بائیکاٹ کریں گے۔
برنی سینڈرز نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر صہیونی حکومت کی مسلسل مذمت کی ہے۔ اپنی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کانگریس کے سربراہ سے کہا ہے کہ 38 ہزار فلسطینیوں کے قاتل اور جنگی مجرم کو خطاب کی کیوں دعوت دی گئی ہے؟
امریکی کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم 24 جون کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔