رہبر معظم کی جانب سے حرم حضرت معصومہ میں حسن نصراللہ کی والدہ کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی مرحومہ والدہ کے لئے رہبر معظم کی جانب سے حضرت فاطمہ معصومہ کے حرم میں مجلس ترحیم ہوئی۔

نماز مغربین کے بعد شبستان امام خمینی میں ہونے والی مجلس ترحیم میں جنرل اسماعیل قاآنی، بحرینی اعلی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، حرم حضرت معصومہ کے متولی آٰیت اللہ سعیدی، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی، آیت اللہ رمضانی اور دیگر مذہبی و سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پر رہبر معظم کی طرف سے سید حسن نصراللہ کے نام تعزیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

فلسطینی عوام کی حمایتی کمیٹی کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا اور اسلام میں ماں کے مقام پر روشنی ڈالی۔