ہزاروں صہیونیوں نے وزارت جنگ کے دفتر کے باہر جمع ہوکر نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے دفتر کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین وزیراعظم نتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرکے صہیونی یرغمالیوں کی جلد واپسی کا مطالبہ کررہے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق تل ابیب کے علاوہ بیت المقدس، قیساریا اور دوسرے شہروں میں بھی صہیونیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نتن یاہو کابینہ سے مستعفی ہوکر جلد عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔