رہبر معظم کے مشیر اعلی جنرل صفوی نے کہا ہے کہ شہید عبداللہیان نے سفارتی شعبے میں ایران کا سر دنیا میں فخر سے بلند کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کے مشیر اعلی میجر جنرل سید یحیی صفوی نے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کی وجہ سے سفارتی شعبے میں دنیا میں ایران کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

جنرل صفوی کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

" مِنَ المُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا "

خانوادہ محترم شہید وزیرخارجہ عبداللہیان

سلام علیکم

ایران کے مجاہد اور خستہ ناپذیر وزیرخارجہ کی شہید صدر رئیسی کے ساتھ حادثے میں شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنی صادقانہ اور سنجیدہ کوششوں کے ذریعے انقلاب اسلامی کے اقدار اور ایرانی مفادات کے تحفظ میں گرانقدر خدمات انجام دیں جس سے ایران کا سفارتی میدان میں سر فخر سے بلند ہوگیا۔

شہید عبداللہیان کے کردار کو ایران عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شہید عبداللہیان کی روح پر ہم درود بھیجتے ہیں اور اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔

میجر جنرل سید یحیی صفوی

مشیر اعلی رہبر معظم

لیبلز