یمنی فوجی ترجمان نے غزہ پر حملے نہ رکنے کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رکھنے کی صورت میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی۔

ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں صہیونی بندرگاہوں پر حملوں کا نیا دور شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ ہمارے لئے ریڈلائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ پر حملے جاری رکھنے کی صورت میں ایسا حملہ کیا جائے گا جو ان کے تصور سے باہر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی کشتیاں بحیرہ احمر میں حرکت کی کرنے کی جرائت نہیں کرسکتی ہیں۔