مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی وزیراطلاعات ضیف اللہ شامی نے غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ غزہ کے خلاف جارحیت ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحیرہ روم میں بھی صہیونیوں کے خلاف کاروائیاں شروع کریں گے اس حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف جنگ میں شرکت کے لئے ایک لاکھ رضاکار تیار ہیں۔ صہیونی مکار ہیں۔ ہم جنگ بندی کی صورت میں اپنی کاروائیوں کے حوالے سے خصوصی پلان رکھتے ہیں۔
الشامی نے مزید کہا کہ دنیا میں جو بھی صہیونیوں کے ساتھ تجارت کرے گا اس پر ہماری فورسز حملہ کریں گی اور وہ نقصان اٹھائے گا۔ ہماری کاروائیاں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بنیاد پر ہورہی ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت ختم کرنے کی تجاویز کو ہم کوئی اہمیت نہں دیتے ہیں۔