ذرائع کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے مختلف علاقوں میں سائبر حملے کے بعد بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

سائبر ہیکر گروپ سائبر ریوینج نے ایک بیان میں تل ابیب کے مختلف علاقوں میں بجلی کے نظام پر سائبر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

گروہ نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں صہیونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کے شمال سے جنوب تک پورے علاقوں میں یہ کاروائی کی گئی ہے۔