مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی عوام کی جانب سے فلسطین میں ظلم و بربریت میں مصروف عالمی استکبار کے خلاف ریلیوں میں کثیر تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام منے اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر شعور اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ غزہ اور فلسطین کے مظلوم اور بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی غیرت مند عوام نے ثابت کردیا کہ صہیونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ یوم القدس کا اجتماع عالمی استکبار کے لئے پیغام ہے کہ ظلم اور بربریت پر مبنی حکمت عملی شکست سے دوچار ہوگی اور دنیا ظلم پر مبنی صہیونی نظام کے خاتمے کا اپنی آنکھوں سے نظارہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عظیم قوم اور دنیا کے دیگر ممالک کے عوام کی طرف سے یوم القدس کے موقع پر میدان میں حاضری دینے پر اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتا ہوں اور امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین پر لبیک کہتے ہوئے ریلیوں میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس کیا اور فلسطین میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام پر صہیونی حکومت اور اس کے سرپرست امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ مقاومتی محاذ کو مزید طاقتور اور غاصب صہیونیوں کو شکست سے دوچار کرے۔