مہر خبررساں ایجنسی نے پولٹیکو کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی حکام کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کی جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں اسرائیلی امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سابق صدر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر اسرائیل پر یہ دوسری تنقید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر رات غزہ کی کوئی عمارت تباہ ہونے کی تصویر سامنے آتی ہے۔ یہ تصاویر منظر عام پر نہیں آنا چاہئے کیونکہ اس سے عالمی رائے عامہ پر بہت اثر پڑتا ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی ٹرمپ نے نتن یاہو کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
نتن یاہو پر سخت تنقید کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے شدید حامی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے حامی اور صہیونی ارب پتی سرمایہ کار کے ساتھ کئی مرتبہ شام کا کھانا کھایا ہے۔
صہیونی سرمایہ کار اڈلسن نے ٹرمپ کے انتخاباتی کنونسنگ میں فنڈنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔