مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے ہفتے کی رات تل ابیب میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ کیا اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حما س کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نعرے لگائے۔
روسیا الیوم نے کہا ہے کہ تل ابیب میں جمع صہیونیوں نے وزارت جنگ کے دفتر کے باہر نتن یاہو کی حکومت کو فوری طور پر برخاست کرنے کی اپیل کی۔
مظاہرین نتن یاہو کے فوری استعفے اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے معاہدہ کرنے پر زور دے رہے تھے۔ مظاہرین کے درمیان حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے خاندان والے بھی تھے جو نتن یاہو کی فوری معزولی کا مطالبہ کررہے تھے۔