غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس پٹی پر غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32,490 ہوگئی ہے۔

مہر نیوز نے الجزیزہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 76 فلسطینی شہید جب کہ 102 زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی رجیم کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 32,142 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جب کہ 74,412 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غاصب رجیم نے فلسطین کے گنجان آباد علاقے کا مکمل محاصرہ کر کے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد باشندوں کا ایندھن، خوراک اور پانی تک بند کر دیا ہے اور وہاں کسی قسم کی امداد پہنچنے نہیں دے رہی۔