مہر خبررساں ایجنسی کے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت کوئی ایٹمی ہتھیار نہیں ہے۔ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں غیر اطمینان بخش صورتحال درپیش ہے۔ خطے میں کشیدگی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل اور تنازعات کو حل کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی سے بچ سکیں۔
کوریلا نے کہا ہے کہ یمنی ڈرون طیارے امریکی فوج کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ ان طیاروں کی قیمت کم لیکن نشانہ بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی ہے جس کی وجہ سے ڈرون بنانے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہے اسی وجہ سے ہمیں سخت حالات کا سامنا ہے۔