مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہےصہیونی فوج کے بعض اعلی افسران نے غزہ کے خلاف جنگ کی وجہ سے پیش آنےوالی صورتحال سے تنگ آکر استعفی دیا ہے۔
چینل 14 کے مطابق صہیونی فوج اس وقت بحران کا شکار ہے۔ اعلی افسران کا استعفی فوج کے اندر غزہ کی جنگ کے حوالےسے پائے جانے والے اختلافات کی دلیل ہے۔
دراین اثناء صہیونی فوج کے ترجمان ڈینئل گاری نے تصدیق کی ہے کہ بعض فوجی افسران نے استعفی دیا ہے جبکہ فوج کے اندر پائے جانے والے اختلافات کی گذشتہ کئی عرصے سے بازگشت سنائی دے رہی تھی۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ مقاومت غزہ میں جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوششیں جاری ہیں۔
الجزیرہ چینل سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ایک اعلی رہنما نے کہا کہ غزہ کے شمال سے ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کو واپس گھروں میں جانے دیا جائے اور علاقے سے صہیونی فورسز کا مکمل انخلاء کیا جائے۔ اس حوالے سے حماس کی قطر اور مصر کے حکام کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔