مہر خبررساں ایجنسی نے شامی سرکاری ایجنسی سانا کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شام کے دارالحکومت پر میزائل حملے کئے ہیں۔ شامی دفاعی نظام نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔
المیادین نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ دمشق کے علاقے زینبیہ میں صہیونی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق دمشق کے اطراف میں نصب دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے متعدد مرتبہ شامی سرحدوں کی پامالی اور شہریوں پر حملے کے خلاف شام نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ شامی دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔