حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو غزہ میں بے گناہ عوام کو انتقامی نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی ہدف حاصل نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ جنگ میں زخمی ہونے والوں کا کردار کسی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے فداکاری کے ذریعے مقاومت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانبازوں کے دن کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے آج مقاومت اس مقام پر پہنچی ہے۔

حسن نصراللہ نے غزہ میں صہیونی فورسز کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمنوں کو غزہ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے غزہ میں بے گناہ عوام اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ گذشتہ چار مہینے اسرائیل کی شکست کے ایام تھے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بحران اور حالات سے عالمی سطح پر انسانی ضمیر کو جاگنا پڑے گا۔