ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی فورسز کے خلاف غزہ میں مقاومت اور فلسطینی عوام نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومت نے غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں جرائت اور استقامت کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مقاومت کی پوزیشن نہایت مستحکم ہے۔ غزہ میں مقاومت کی کامیابی اور نتن یاہو کی ذلت آمیز شکست نزدیک ہے۔

عبداللہیان نے کہا  کہ خطے کے بارے میں ایران اور شام مشترکہ موقف رکھتے ہیں کیونکہ اس سرزمین پر ایران اور شام دونوں نے خون بہایا ہے۔