مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں فلسطینی مجاہدین اسرائیلی شہروں اور قصبوں پر حملے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی قصبوں اور شہروں پر وسیع حملے کئے ہیں۔ صہیونی آبادیوں میں سعد، علومیم، بئیری، کرمیا ، یادمرخای اور ہانیر پر حملہ کیا گیا ہے ۔
جس میں صہیونی آبادیوں کو شدید نقصان پہنچاہے ۔ دراین اثنا فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک صہیونی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 27 ہزار 840 فلسطینی شہید اور 67 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔