اجراء کی تاریخ: 1 فروری 2024 - 09:06

عراقی مقاومت نے فلسطینی عوام کی حمایت صہیونی شہر کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں عراقی مقاومت کی کاروائیاں جاری ہیں۔

مقاومت اسلامی عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فسلطینیوں پر صہیونی وحشیانہ حملوں کے جواب میں حیفا کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم نے فلسطین کا محاصرہ ختم ہونے تک حیفا کی بندرگاہ پر حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔