مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ یمنی حکومت کی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے عرب ممالک میں امریکی غلط پالیسیوں کا ردعمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو ڈرون حملے کے پیغام کو سمجھنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 30 سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق 3 فوجی ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر سمیت اعلی حکام نے اردن میں فوجی اڈے پر ڈرون حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔