مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں مقاومت اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے بابل اور الانبار میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی فوج عراق کے مغربی شہر القائم میں بھی مقاومت کے مراکز پر حملے کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے حالیہ ایام میں مقاومت اسلامی کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا جواب ہیں۔