مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلای کی جانب سے فائر ہونے والے میزائل شام میں دہشت گرد گروہوں تحریر الشام اور الترکستانی کے ٹھکانوں پر لگے ہیں۔
تحریر الشام جو ماضی النصرہ فرنٹ کے نام سے معروف تھی اور ترکستانی دہشت گرد کے ٹھکانے شامی صوبے ادلیب کے شہر حارم اور اس کے گردو نواح میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس علاقے میں داعش خراسانی کے اہلکار ٹریننگ حاصل کرتے تھے اور امریکی حمایت سے افغانستان اور ایران میں جاکر دہشت گرد کاروائیاں کرتے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی میزائل بہت ہی دقت کے ساتھ فائر کئے گئے اور الترکستانی گروہ کو کامیابی کے ساتھ ہدف بنایا۔