معروف امریکی ماہرین قانون کی بڑی تعداد نے جنوبی افریقہ کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے 1948 کنونشن کی خلاف ورزی اور غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں نسل کشی پر جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مقدمے کے بعد معروف امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور قانون کے ماہرین نے صہیونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے اس اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ماہرین قانون نے اپنے دستخط کے ساتھ خط میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے ماہرین اور کارکن کی حیثیت سے بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاکہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات کی جائیں۔

عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے صہیونی رہنماوں کے بیانات ثبوت کے طور پر پیش کئے ہیں جن میں وزیردفاع یواو گیلانٹ کہتے ہیں انسانی جانوروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے فلسطین کا مکمل محاصرہ کیا جائے گا۔ یہ نسل کشی کا اعلان ہے۔

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا حکم دے تاکہ ناقابل تلافی نقصان سے روکا جاسکے۔

لیبلز