آیت اللہ رئیسی آج صبح کرمان کے دورے پر پہنچے اور گلزار شہداء میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج صبح کرمان کے دورے پر پہنچے اور گلزار شہداء میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

صدرمملکت نے نماز صبح بھی گلزار شہداء میں ادا کی۔ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کرمان کے دہشتگردانہ واقعے کے شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے کرمان پہنچے ہيں۔