غزہ میں مسلسل ناکامی کے بعد نتن یاہو کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے یووا گیلانت اور بنی گینٹز نے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے ہاتھوں سنگین نقصان اور پے در پے شکست کے بعد صہیونی حکومت کے درمیان پھوٹ پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرجنگ یوواف گیلانت اور بنی گینٹز نے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلی حکومتی شخصیات کا وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس سے انکار کرنا حکومتی دھڑے کے اندر تلخیوں اور دراڑ کی علامت ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ میں غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی اختلافات کی خبریں زیرگردش رہی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان اختلافات کی وجہ جنگی امور کو چلانے کا طریقہ اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے میں پیش آنے والی مشکلات ہیں۔

حماس نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن میں 250 سے زائد صہیونیوں کو یرغمال بنایا تھا۔ غزہ کی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔