مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے گانسو کے زلزلے میں درجنوں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس المناک قدرتی آفت کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔