مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں کے مخالف ہیں۔ بڑی تعداد میں بے گناہ شہری قتل ہوئے ہیں جس سے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کا احترام مشکوک ہورہا ہے۔
اس سے پہلے عبرانی میڈیا نے کہا تھا کہ اسپین نے مقبوضہ فلسطین میں تعیینات اپنے سفیر کو واپس آنے کا حکم دیا ہے تاکہ فلسطین کے حالات کے بارے میں مشورہ کیا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی دنوں سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ اور غرب اردن میں شہری آبادی پر کئی مرتبہ حملے کرچکا ہے۔