مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوران صہیونی جارحیت میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملبوں کے نیچے سے فلسطینی شہداء کی لاشیں مل رہی ہیں۔ اب تک تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کے نیچے سے 160 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
فلسطینی وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز نے وحشیانہ حملہ کرکے غزہ میں 50 ہزار مکانات کو مکمل تباہ اور ڈٓھائی لاکھ عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز جنوبی غزہ سے شمال کی طرف واپس جانے والے فلسطینیوں پر حملہ کررہی ہیں جس کی وجہ سے مہاجرین کی گھر واپسی کا عمل تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔