قومی سلامتی کے امور کے مشیر جیک سالیون نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع حماس کے رویے پر منحصر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے امور کے مشیر جیک سالیون نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے لئے تمام فریقوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس تین امریکی یرغمالی موجود ہیں جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کو آج رہا کیا جائے گا امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی میں توسیع کے لئے تمام فریقوں سے رابطہ کیا جارہا ہے اور احتمال ہے البتہ یہ مسئلہ حماس کے رویے پر منحصر ہے۔

جیک سالیون نے کہا کہ حماس کو دس یرغمالیوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔

دوسری صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیل کابینہ آج رات کو اجلاس میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی میں مزید 4 روز کی توسیع ہوگی۔

لیبلز