مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی کے شمالی علاقوں پر 20 راکٹ داغے گئے۔
لبنان کی حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے صیہونی فوج کے ٹھکانے حدب البستان کو نشانہ بنایا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
دوسری جانب المیادین نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کی شدت کی وجہ سے گزشتہ رات غزہ کی پٹی کی سب سے مشکل راتوں میں شمار کی گئی تھی، اس طرح گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہونے والے حملوں میں شہداء کی ابتدائی تعداد 110 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تل الزعتر اور جبالیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے 2 اسکولوں پر بمباری کے دوران بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے۔
ادھر حماس تحریک نے بھی فلسطینی قانون ساز کونسل کے نائب صدر احمد بحر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
جمعہ کے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ احمد بحر صیہونی حکومت کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔