مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مالک پوچھے گا کہ جب فلسطینی مسلم امہ کے 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہے تو کیا کوئی مدد کو آیا؟
انہوں نے کہا کہ غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کا درد محسوس کیا وہ اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پہ نکلے، یہاں تک کہ یہودیوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا لیا ظلم کے خلا ف سراپا احتجاج بن گئے۔
خواجہ آصف نے ان الفاظ میں اپنا بیان ختم کیا:
"تمہاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں"
واضح رہے کہ غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں پر قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے مسلسل 23 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 306 ہو گئی ہے۔