طوفان الاقصی میں فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، اسرائیل نے 311 فوجیوں کی ہلاکت اور 239 کے اسیر ہونے کی تصدیق کردی

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے دوران صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اب تک 311 صہیونی فوجی فلسطینیوں کے حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اسیر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 239 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین واقعے کے مطابق فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوج اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔

غیر جانبدار ذرائع صہیونی فوج کی جانب سے فراہم کردہ خبروں پر شکوک کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اسرائیل اور بیرونی دنیا میں ردعمل اور صہیونیوں کو نفسیاتی شکست سے بچانے سے اصل تعداد کو چھپایا جارہا ہے۔

دوسری جانب حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج غزہ کے القدس ہسپتال پر حملے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ عالمی برادری غزہ میں جاری بربریت اور نسل کشی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

دوسری جانب غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ صہیونی فوج کی جارحیت اور بربریت کی وجہ تین سو سے زائد شہری شہید ہوگئے ہیں۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہوں نے گھر بار سے محروم ہونے کے بعد غزہ کے جنوبی علاقوں می پناہ لی تھی۔