مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج ملائیشیا، تیونس اور پاکستان کے ہم منصبوں سے بات چیت کی جس میں میں غزہ میں صیہونیوں کے قتل و غارت اور جنگی جرائم کو فوری طور پر روک کر متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مسئلے کے سیاسی حل کا وقت نکلتا جارہا ہے اور اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ جنگ کا دائرہ دوسرے علاقوں تک پھیل جائے۔