غزہ کے نہتے شہریوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ڈنمارک، سویڈن اور اردن میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

مظاہرین صہیونی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون پر حکومتی ایوانوں میں بھی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی ہے۔

فرانسیسی وزیرداخلہ نے اعلی حکومتی عہدیداروں کو حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مظاہروں کے پیش نظر انتظامات کئے جائیں اور مظاہروں کے منتظمین کو بروقت گرفتار کیا جائے۔