مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقوں پر حملے کے بعد تنظیم کے شہید ہونے والے مجاہدین کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دن پہلے بھی تین افراد حسام محمد ابراہیم، حیدر اور علی حسن شہید ہوگئے تھے۔
اس سے پہلے خبر دی گئی تھی کہ ایک مسلح گروہ نے لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر موجود حصار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینے کے بعد صہیونی مقبوضہ سرزمین میں داخل ہوا ہے۔
لبنانی فوج نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ صہیونی فورسز نے جنگی طیاروں اور توپ خانے کی مدد سے جنوبی لبنان کے سرحد پر واقع شہروں پر حملہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے جنگ کا دائرہ لبنان اور شام تک پھیلانے سے خبردار کیا تھا۔