عبرانی میڈیا کے مطابق اب تک حماس کی جانب سے برپا کردہ "طوفان الاقصی" کی زد میں آکر 750 صہیونی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے "طوفان الاقصی" نے صہیونی علاقوں میں گھس کر تباہی مچادی ہے۔ آگ اور خون کے اس طوفان میں بہہ کر 750 صہیونی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے اعلان کے مطابق اب تک درجنوں صہیونیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے بارے میں تفصیلی اعلان عنقریب کیا جائے گا۔

فلسطینی والدین کو ان کے بچوں کے غم میں رلانے والے صہیونی اپنے گمشدہ بچوں پر رونے لگے ہیں۔ صہیونی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صہیونی اپنے بیٹے کے فراق پر گریہ کناں اور اس کی آزادی کی درخواست کررہا تھا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر منتشر ہونے کے بعد فلسطینی صارفین نے ردعمل میں لکھا ہے کہ جس دن اپنے بیٹے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے بھیجتے وقت اس کے بارے میں سوچنا چاہئے تھا۔ آج اپنے کئے کا حساب چکانا ہوگا۔