مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم سیاحت کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تقریب کے دوران ایران کی نائب وزیر ثقافت و سیاحت مریم جلالی نے عزت اللہ ضرغامی کی نمائندگی کی۔
تقریب کے دوران ایرانی نائب وزیرسیاحت نے مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات کی جن میں سعودی عرب، انڈونیشیا اور ازبکستان شامل تھے۔
سعودی عرب کی وزارت سیاحت میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے نائب سے ملاقات کے دوران مریم جلالی نے تجویز دی کہ دونوں ممالک ویزا فری کرنے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو ایرانی وزیر سیاحت و ثقافت عزت اللہ ضرغامی کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے سعودی وزیر سیاحت کو ایران کے دورے کی دعوت دے دی۔