مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے زائرین کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ احسان العوادی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی ذاتی طور پر زائرین اربعین کی واپسی کے پراسس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
العوادی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی اور سروس کمیٹی کو کربلا سے آخری زائرین کی روانگی تک 24 گھنٹے پوری طرح تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
عراق کی زائرین کمیٹی کے سربراہ نے المعلومہ کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ السودانی نے زائرین کی واپسی کے منصوبے کے تحت زائرین کو جنوبی عراق کے صوبوں تک پہنچانے کے لیے مزید بسیں کرائے پر دینے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے خاص طور پر نجف اشرف سے جنوبی سرحدی علاقے تک زائرین کے ساتھ کسی قسم ناروا سلوک کو روکنے کے لیے اربعین پلان کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔
العوادی نے مزید کہا کہ عراقی وزیر اعظم صوبائی گورنروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ طے شدہ اربعین پلان کہ جس میں اس سال زائرین کی بے مثال تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے۔