مہر خبررساں ادارے کے مطابق شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ آج صبح غاصب صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف علاقوں نابلس، جنین، بیت لحم اور الخلیل میں وسیع حملے کئے اور بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس کے علاقے عفریا میں صہیونی فورسز نے گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے لیکن ناکامی کے ساتھ واپس جانا پڑا۔
دراین اثناء الخلیل پر حملے کے دوران غاصب حملہ آوروں کو فلسطینیوں کے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقاومتی جوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائر کھول دیے۔ جواب میں صہیونیوں نے شدید فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔
جنین میں بھی فلسطینی جانبازوں نے صہیونی فورسز کو سخت جواب دیا۔ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجووں نے شہر کے مغربی حصے میں جوابی کارروائی کرکے حملہ آور صہیونیوں کو عقب نشینی پر مجبور کردیا ہے۔
شہاب نیوز کے مطابق صہیونی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
دراین اثناء الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مستقبل قریب جنگ کے پیش نظر مصری حکام فلسطینی اور اسرائیلی حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔ مذاکرات کسی حد اطمینان بخش ثابت ہوئے ہیں تاہم اب بھی غزہ میں کسی بھی وقت طبل جنگ بج سکتا ہے۔