مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونی گوتریش نے نیویارک میں اسلامی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ انسانی حقوق کے عالمی چارٹر پر عملدرآمد کرتے ہوئے نفرت پھیلانے والے واقعات روکنے کے لئے پرعزم ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے سویڈن میں ہونے والے حالیہ واقعات اور اسلام ہراسی پر مبنی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں ملعون سلوان مومیکا نے دوسری مرتبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔