اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2023 - 19:01

عبرانی ذرائع ابلاغ نے غاصب صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کی صحت نازک ہونے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سما نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو خراب صحت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل کان کے مطابق نتن یاہو کی حالت نازک ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دراین اثناء صہیونی وزیر اعظم کے دفتر نے بیان جاری کیا ہے کہ نتن یاہو کی صحت اطمینان بخش ہے اور طبی عملے نے ابتدائی معائنہ کرلیا ہے۔