مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ٹی وی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی جوانوں نے جنین سے صہیونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی بستی شاکید ان حملوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
گذشتہ روز بھی حماس کے جہادی ونگ قسام کے ذیلی گروہ نے جنین سے دو راکٹ فائر کرنے کا دعوی کیا تھا۔
دراین اثناء عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کے نمائندے امیر بوخبوط نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غرب اردن سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
گذشتہ ہفتے جنین پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے بعد مقاومتی تنظیموں نے صہیونی علاقوں پر وسیع حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ صہیونی فورسز نے اپنے اہداف میں ناکامی کے بعد حسب سابق بچوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔