مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیے، ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، خطے میں پائیدار امن تنظیم کے تمام رکن ممالک کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کے لیے آگے بڑھے، پُر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایس سی او افغانستان رابطہ گروپ اہم کردار ادا کر رہا ہے، عالمی مسائل کے لیے عالمی یک جہتی ضروری ہے۔