یمنی قیدیوں کے امور کے سربراہ کے مطابق اردن میں ہونے والے مذاکرات کا گذشتہ دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوا تھا۔ عید قربان کے بعد اگلا دور عید قربان کے بعد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی حکومت کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ اردن میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے تھے۔

المیادین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ مذاکرات کے دوران فریقین نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کئی امور پر مذاکرات کئے لیکن کسی بڑی پیشرفت کے بغیر یہ دور ختم ہوا تھا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا اگلا دور عید قربان کے بعد ہوگا۔

یاد رہے کہ انصاراللہ اور سعودی اتحاد کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اردن کے دارالحکومت امان میں مذاکرات ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ اور ہلال احمر نے ان مذاکرات کی نگرانی کی تھی۔ مذاکرات کا مقصد قیدیوں کا تبادلہ تھا۔