مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے، 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔
فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویز تھیں۔
مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔
امریکا پر فوجی حملہ ہونے کی صورت میں اس کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔