مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر وسیع سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ حملے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکروں نے موساد کی تنصیبات کو بیک وقت کئی مقامات پر حملوں کا نشانہ بنایا۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر واقع ان اداروں پر بدھ کے روز حملے شروع ہوگئے جس میں صہیونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک اور موساد کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا۔
اس سے پہلے صہیونی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران صہیونی ویب سائٹس پر ہیکروں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں متعدد صہیونی بینک، ہسپتال، بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصبات شامل ہیں۔