مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے گذشتہ روز قتل ہونے والا دو سالہ محمد ہیثم التمیمی 28 واں فلسطینی بچہ ہے جو رواں سال کے دوران صہیونی خونخوار فوجیوں کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ بین الاقوامی طور پر اسرائیل کی حمایت کرنے والے بھی صہیونی حکومت کے اس انسانی سوز جرم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے اسرائیل کے لئے تاریخی حمایت اور سالانہ 3۔3 ارب ڈالر کے علاوہ ایک ارب ڈالر کی خصوصی امداد کا اعلان فلسطین میں جاری مظالم میں امریکہ بھی صہیونی حکومت کے ساتھ شریک ہونے کا واضح ثبوت ہے۔