مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی شیعہ مسلمانوں کی تنظیم کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے کہا ہے کہ لبنان کی دشمنوں کے خلاف فتح اور کامیابی میں ایران بھی برابر شریک ہے۔ ایران نے ہر موڑ پر لبنان کا ساتھ دیا ہے۔ امام خمینی نے ایران میں عالمی استکبار کے خلاف ایک جذبہ ایجاد کیا ہے۔
شیخ علی الخطیب نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی رحلت کے بعد رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ایران بانی انقلاب کے افکار پر چل رہا ہے اور عالمی استکبار کے خلاف استقامت کرتے ہوئے فلسطین، لبنان، شام اور عراق کی حمایت کررہا ہے۔
انہوں نے ایران کا دوبارہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے اب تک ایران نے غاصب صہیونیوں کے خلاف لبنان کی ہر موڑ پر مدد کی ہے۔ اسی لئے لبنان کو ملنے والی ہر کامیابی میں ایران شریک ہے۔ حضرت امام خمینی نے ایرانی قوم کے اندر استکبار ستیزی کی روح پھونک دی ہے۔