مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے مشہد مقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے درمیان مکمل ہماہنگی اور تعاون ہیں اور کمتریں وقت میں اپنا مشن مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا فریضہ انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی میدان میں کسی بھی وقت اپنے فرائض سرانجام دے سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمنوں کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہاں تک کہ ہم اپنے دشمنوں سے ایک قدم آگے رہے ہیں۔ ہم آگے بڑھنے سے کبھی نہیں رکیں گے۔
آرمی کمانڈر نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تمام مسلح افواج کے سربراہوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق، ہم نے سخت پابندیوں کے باوجود طاقت اور جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔