مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمہ کےلیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔